وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا خطاب

148
APP13-04 CAIRO: October 04 - Minister of State for National Health Services, Regulations and Coordination, Mrs. Saira Afzal Tarar addressing the 63rd session of who regional committee for the eastern Mediterranean region. APP

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگویشنز اینڈ کوآرڈینشن سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک میں بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے صحت کے انفراسٹرکچر میں وسعت اور بہتری لانے کے لئے جامع پیکیج دیا ہے اور صحت کے قومی وژن 2025ءکو پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق بنایا گیا ہے‘ متعدی، غیر متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیو کے خاتمہ میں پیش رفت کو بھی عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم خطہ کی علاقائی کمیٹی کے 63 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو قاہرہ میں جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کا یہ اجلاس 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔