23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 2016ءکے حوالہ...

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 2016ءکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنر اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے بچوں کی زندگی بھر کی صحت و تندرستی کو بڑی اہمیت دیتی ہے، اس ضمن میں چھوٹے بچوں کو ماﺅں کا دودھ پلانے کی ضرورت و اہمیت کو بھر پور طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 2016ءکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی زندگی ، نشو و نما اور غذا کے لئے ماں کا دودھ بہت ضروری ہوتا ہے اور ماﺅں کو کم از کم چھ ماہ تک اپنا دودھ پلانا چاہیئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مکمل غذائی اجزاءبھی ملنے چاہئیں، اسلامی روایات میں بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماﺅں کے دودھ بارے حالیہ مطالعاتی تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ بچوں کو ماﺅں کا دودھ پلانے کے بہت زیادہ فوائد ہیں اسی لئے عالمی ادارہ صحت اور لانسٹ سیریز میں بریسٹ فنڈنگ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔حکومت پاکستان بھی عالمی ادارہ صحت کے بریسٹ فیڈنگ بارے وہ اہداف پورے کرنے پر کار بند ہے جو کہ عالمی ادارہ صحت کی 69ویں اسمبلی میں مقرر کئے گئے تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں