وزیر مملکت طارق فضل چوہدری سے صحت مند تبدیلی خون کے پراجیکٹ کے ایک وفد کی ملاقات

244
APP15-23 ISLAMABAD: September 23 – Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry in a meeting with German Health Mission lead by Ms. Andrea Godon, Principle Manager, KfW Bank and discussed the progress on Safe Blood Transfusion Project. APP

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے کیڈ کے تحت چلنے والے صحت مند تبدیلی خون کے پراجیکٹ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جرمنی کے کے ایف ڈبلیو بینک کی مینیجر انڈریہ گوڈون نے کی۔ یہ پراجیکٹ پاکستانی اور جرمن حکومت کے تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہے،جرمن حکومت کی طرف سے پراجیکٹ کے پہلے فیز کیلئے جی آئی زیڈ اور کے ایف ڈبلیو بینک نے سترہ ملین یورو فراہم کئے جبکہ دوسرے فیز کیلئے دس ملین یورو فراہم کئے گئے ، اس پراجیکٹ کے تحت ملک میں جدید مشینری سے آراستہ دس تبدیلی خون کے مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ساٹھ ہسپتالوں میں موجود بلڈ بینک کو مشینری فراہم کی گئی اور پہلے سے موجود سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا۔پراجیکٹ کا مقصد ملک میں مریضوں کو بیماریوں سے پاک خون مہیا کرنا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو ان بلڈ سینٹرز سے خون بہم پہنچا کر ان کی جان بچائی جا سکے۔ مزید برآں ان سینٹروں میں موجود بہترین مشینری کے ذریعے خون کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور صحت مند خون کا سٹاک ہر وقت یہاں موجود رہتا ہے۔