اسلام آباد ۔ 22 ستمبر(اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 1956ءکے قانون کے تحت کسی بھی کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا یا نہ کرنا حکومت کا اختیار ہے‘ ماڈل ٹاﺅن واقعہ کی رپورٹ عام کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اپیل دائر کریں گے، اگر ماڈل ٹاﺅن واقعہ کی رپورٹ کو سامنے لانا ہے تو 1960ءکے بعد بننے والے تمام کمیشنز کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، ، نواز شریف کا کوئی قصور نہیں،وہ عوام کے مینڈیٹ اور رائے کے مطابق پاکستان کو چلانا چاہتے تھے پہلے انہیں ایٹمی دھماکہ کرنے کی وجہ سے جلاوطن کیا گیا، اب سی پیک منصوبے کی وجہ سے ہٹایا گیا، وہ کون سے جادوگر ہیں جو کئی ماہ پہلے بتا دیتے ہیں کہ اب کیا ہونیوالا ہے۔