وزیر مملکت عابد شیر علی کا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

127
APP22-28 FAISALABAD: October 28 - Minister of State for Water and Power Abid Sher Ali addressing the Prime Minister Laptop Scheme Distributing ceremony at National Textile University Faisalabad (NTU). APP photo by Tasawar Abbas

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میں قوم کے ان نوجوانوں کے درمیان کھڑا ہوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تعلیم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ تقیسم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جو کہ تمام صوبوںکو آپس میں منسلک کرے گا جس کے تحت ملک میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا نوجوانوں کو جو ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک روز گار کی تلاش میں چلے جاتے ہیں اس منصوبہ کی تکمیل سے ان کو یہاں ہی روزگار ملے گا، ہماری حکومت کی کو شش ہے کہ نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتےں دی جائیں۔