اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان چار دن سے سرکاری خرچ پر گیسٹ ہاﺅس میں عیاشیاں کررہے تھے تو ٹھیک تھے واپسی آئے تو ذہنی توازن پھر بگڑ گیا۔ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا انتہائی اہم اجلاس تھا ایسے موقع پر اجلاس کا بائیکاٹ کرکے عمران نے ہمارا شک یقین میں بدل دیا …
وزیر مملکت عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان چار دن سے سرکاری خرچ پر گیسٹ ہاﺅس میں عیاشیاں کررہے تھے تو ٹھیک تھے واپسی آئے تو ذہنی توازن پھر بگڑ گیا۔ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا انتہائی اہم اجلاس تھا ایسے موقع پر اجلاس کا بائیکاٹ کرکے عمران نے ہمارا شک یقین میں بدل دیا ہے کہ وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں عمران خان یا ملک سے باہر علاج کروالیں یا پھر تیسری شادی کرلیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو محب وطن لیڈر ہیں جبکہ عمران خان دہشت گردوں کی سپورٹ کرتے ہیں جب پاکستان کیلئے کچھ کرنے کا وقت آتا ہے تو عمران خان لندن بھاگ جاتے ہیں ان کی جماعت نے پارلیمانی پارٹی اور سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کی لیکن مشترکہ اجلاس کے موقع پر بائیکاٹ کردیا انہیں ایسے کرنے کے اشارے ملک دشمن قوتوں سے ملتے ہیں۔








