اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے معروف اداکارہ سہیل اصغر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سہیل اصغر نے زندگی کا طویل حصہ ٹی وی اور سٹیج پر گزارہ ہے،شوبز صنعت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی سہیل اصغر کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔