31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت فہد ہارون کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے...

وزیر مملکت فہد ہارون کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات، پاک سعودیہ دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔

جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود قریبی روابط اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے وزیر مملکت اور سعودی سفیر نے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600708

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں