وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان کا کانفرنس سے خطاب

163
Governor Punjab
Governor Punjab

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے معیاری تعلیم کی فراہمی کا بھرپور عزم کر رکھا ہے اور ہم ملک میں کم از کم قومی نصاب بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اس نصاب میں جمہوریت سیاست اور گورننس کو نصاب کے اہم حصہ کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں میٹرو پولیٹن انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ساتویں روٹس یوتھ ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی انجینئر محمد بلیغ الرحمن اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال تھے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں بڑی بہتری آئی ہے اور وژن 2025ءاپنانے کے بعد اب ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے فنڈنگ میں اضافہ پر پروفیسر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا۔