
راولپنڈی۔22 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ‘ سکیورٹی فورسز‘آئینی ‘ قانونی ادارے ملک کا فخر ہیں ‘اعتراز احسن کے ملکی دفاع کرنیوالے اداروں کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں‘اداروں کو بدنام کرنے اور دباﺅ میں لانے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ‘عمران خان صاحب آپ کو مبارک ہوں وزیراعظم محمد نواز شریف اعلی عدلیہ کے سامنے سرخرو ہوچکے ہیں ‘ جے آئی ٹی میں جواب وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکے خاندان نے دینا ہے لیکن تکلیف عمران خان کو ہورہی ہے ‘حیران ہیں کہ کرپشن کے خلاف علم پیپلز پارٹی نے اٹھا رکھا ہے ‘ 2013میں "اوئے کی سیاست ” کی بنیاد رکھنے والے عمران خان کے نصیب میںرونا ہی ہے ‘پانامہ سے پہلے بھی اور بعد میں بھی رو ہی رہے ہیں