وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا پی ٹی وی سپورٹس کے نئے پروگراموں کے اجراءکی تقریب سے خطاب

92
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں فلم، میوزک اور کھیلوں نے بحالی کا سفر شروع کر دیا ہے، یہ سفر کٹھن ہے مگر شروع ہو چکا ہے، کھیل ہی واحد ذریعہ ہے جو تمام چیلنجز سے گذرنے کا حوصلہ اور ہمت دیتا ہے، کھیلوں اور فلم انڈسٹری کے ان چہروں جن کے ساتھ ہم آگے بڑھے ہیں انہیں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے تشخص اور تاثر کی جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پی ٹی وی سپورٹس کے نئے پروگراموں کا مقصد ملک میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینا ہے، پی ٹی وی عدم برداشت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی وی نے کبھی اپنے ناظرین کو مایوس نہیں کیا، پروگراموں کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت قابل ستائش ہے۔ وہ پی ٹی وی سپورٹس کے نئے پروگراموں کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط و کھیل ریاض حسین پیرزادہ، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا کے علاوہ مختلف کھیلوں کے نامورکھلاڑیوںکی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ پی ٹی وی سپورٹس کی کامیابی کے مراحل میں پی ٹی وی کی پوری ٹیم کے کردارکو سراہتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات سنبھالنے کے بعد پی ٹی وی کو بہتر کرنے کے لئے سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کو ٹاسک سونپا گیا جو انہوں نے بہتر انداز میں پورا کیا اور آج پی ٹی وی بہتر نظر آرہا ہے۔