وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پرغم کا اظہار

190
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے مشہور کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ ایک سرکردہ کوہ پیما اور قوم کے ہیرو تھے۔ ان کی کوہ پیمائی کے میدان میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔