وزیرمملکت مریم اورنگزیب کی جہانگیربدرمرحوم کے گھرآمد، اہلخانہ سےاظہارتعزیت

114
APP67-20 LAHORE: November 20 - Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage Marriyum Aurangzeb offering Fateha for the departed soul of late Jahangir Badar at his residence. APP photo by Ch. Mubarak Ali

لاہور۔20 نومبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر کی سیاسی زندگی تمام سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے، جہانگیر بدر سیاسی سوچ کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے گھر ان کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر سیاست میں وضع داری اور رواداری کا روشن باب تھے۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے گھر واقع علی ٹاﺅن ٹھوکر نیاز بیگ گئیں جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔