وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی حامد میر کو جرات مندانہ صحافت کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو جرات مندانہ صحافت کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو یہاں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حامد میر کا شمار ملک کے قائدانہ صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے صحافت کے پیشہ میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ وزیر مملکت …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کو جرات مندانہ صحافت کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو یہاں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حامد میر کا شمار ملک کے قائدانہ صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے صحافت کے پیشہ میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لئے حامد میر کی نامزدگی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔

Leave a Reply