وزیر مملکت وجیہہ قمر سے قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالسلام کی ملاقات، تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر سے قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالسلام نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خاص طور پر بچوں کے سکول نہ جانے کے مسئلے، بنیادی تعلیم کے فروغ، غیر رسمی تعلیمی مواقع کی توسیع، ابتدائی عمر …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر سے قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالسلام نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خاص طور پر بچوں کے سکول نہ جانے کے مسئلے، بنیادی تعلیم کے فروغ، غیر رسمی تعلیمی مواقع کی توسیع، ابتدائی عمر میں تعلیم اور ٹیکنیکل و ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ذریعے ہنر مندی کے فروغ پر بات کی گئی۔وجیہہ قمر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں حکومت کی وابستگی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی جانب لانا اور ہنر پر مبنی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں قطر چیریٹی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے جاری تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بین الاقوامی تعاون کو تعلیمی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ اس موقع پر امین عبدالسلام نے پاکستان میں قطر چیریٹی کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر موثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے اور مربوط و نتیجہ خیز انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں