وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

63
تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے منگل کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ اقتصادی تعاون اور پاک جرمن باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے جرمن سفیر کو سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور دستیاب سہولیات سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری پر حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مراعات کے حوالے سے بتایا ۔ جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔