
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے منگل کو مہمند ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی کی جانب سے کئے جانے والے نئے سروے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے گھر گھر سروے کرنے والی ٹیموں کا معائنہ کیا اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر اور معززین علاقہ سے ملا قاتیں کیں جہاں انہوں نے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری نصر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو مہمند ایجنسی میں بی آئی ایس پی کے سروے کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پیسو فیصدگھرانوں میں سروے کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سروے کے دوران کوئی گھرانہ سروے ہونے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے "حقدار کو اُسکا حق”کے عزم کو پورا کرتے ہوئے اس وقت تک سروے کو جاری رکھا جائے گا جب تک تمام گھرانوں کا سروے نہیںکر لیا جاتا اور مستحق کو اسکا حق نہیں مل جاتا۔