
قومی سماجی اقتصادی رجسٹری (NSER)فلاحی پروگراموں کی تشکیل کیلئے ایک اہم قومی اثاثہ ہے
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن
ڈیرہ مراد جمالی۔29اکتوبر ( اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ قومی سماجی اقتصادی رجسٹری (NSER)فلاحی پروگراموں کی تشکیل کیلئے ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔ اپڈیٹ ڈیٹا بی آئی ایس پی کےساتھ ساتھ دیگر سرکاری محکموں کے مالی معاونت، پیشہ ورانہ تربیت، مائیکرو فنانس، تعلیم اور صحت کے پروگراموں کی منصوبہ بندی اور تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ قومی سماجی اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ کیلئے نیا غربت سروے ملک کے ہر کونے میں کیا جائے گا جس کے تحت سماجی و معاشی اشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام گھرانوں کا اندراج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے سکھر اور نصیر آباد کے دورے کے دوران کیا جہاں بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کیلئے رجسٹریشن ڈیسکس قائم کئے گئے تھے۔