وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے پر ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب

104

کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) ایک قومی اثاثہ ہے جو سبسڈیز تک رسائی کی منصوبہ بندی اور سوشل پروٹیکشن پروگراموں کی ڈیزائنگ اور عملدرآمد میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاحال چالیس سے زائد مختلف سرکاری اقدامات اور ترقیاتی تنظیموں میں این ایس ای آر کے اعدادو شمار استعمال کئے جارہے ہیں، ان اقدامات میں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام، وزیر اعظم بلا سود قرضہ سکیم، پنجاب خدمت کارڈ،خیبرپختونخواہ انصاف کارڈ اور این جی اوز کی بڑی تعداد شامل ہے۔ این ایس ای آر سوشل پروٹیکشن کی موثر پالیسی سازی کی ڈیزائنگ کیلئے پالیس سازون کو معیاری اعدادوشمار فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی رُکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے پر ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔