وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

99

اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ، ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اجلاس کا بائیکاٹ کر کے غلط فیصلہ کیا ۔ شیخ رشید بہت جلداکیلئے نظر آئیں گے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی وہ کاغذات کہاں ہیں جو عمران جلسوں میں لہرایا کرتے تھے ۔ ان کی اب سپریم کورٹ کو ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر عمران خان اور ان کی جماعت نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے غلط فیصلہ کیا ۔ اس فیصلے کا عالمی سطح پر کیا پیغام جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ فیصلے کرنے کیلئے عمران خان سے ثبوت مانگ رہی ہے مگر وہ چھپتے پھر رہے ہیں ۔