وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

143

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں وزیر مملکت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے جاپان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو سراہا۔