
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیر مملکت نے کالج میں یادگاری پودا لگایا اور کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام جاری ہے جس کے تحت انتہائی مستقل مزاجی سے کام جاری ہے اور تعلیم کے ہر شعبہ میں کام جاری ہے، شہر میں تعلیم پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کیڈ ترجیحی بنیادوں پر بچیوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہم کر رہی ہے، تعلیم یافتہ خواتین پورے خاندان کی تعلیم و تربیت کی ضامن ہیں۔