23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی تعلیمی اصلاحات کے حوالہ سے...

وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی تعلیمی اصلاحات کے حوالہ سے وزیراعظم کی تشکیل دی گئی ٹیم کو ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تعلیمی اصلاحات کے حوالہ سے وزیراعظم کی تشکیل دی گئی ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ اساتذہ کی ترقیوں کو کارکردگی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ایجوکیشن ریفارمز ٹیم کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں اصلاحات اور بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیںاور یہ اہم ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اساتذہ اور اداروں کے سربراہان کی ترقیاں ان کی کارکردگی سے منسلک کرنے سے تعلیمی شعبہ میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور سکولوں کے سربراہان کی کارکردگی جانچنے کے لیے عالمی معیار کے مطابق سائنسی بنیادوں پر طریقہ کار وضح کیا جائے۔ انہوں نے ریفارمز ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید خطوط پر تربیت کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے بھی رہنمائی حاصل کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14113

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں