وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں جو ہوا وہ ان کا عوامی احتساب تھا جس کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی قیادت کو سوچنا ہوگا، 2008ءسے 2013ءتک پیپلز پارٹی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں جو ہوا وہ ان کا عوامی احتساب تھا جس کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی قیادت کو سوچنا ہوگا، 2008ءسے 2013ءتک پیپلز پارٹی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں مسترد کیا، انہیں چاہیے کہ وہ صوبہ سندھ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”نکتہ اعتراض“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی ہم یہی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دوسروں پر الزامات کی بجائے صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کریں اور یہاں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ، حکومت تو پانامہ پیپرز کے معاملے پر شروع دن سے ہی کلیئر ہے ،اپوزیشن ہی بار بار اس پر اپنا موقف تبدیل کرتی رہی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply