وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ یہ کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ان کی اپنی …

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ یہ کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ان کی اپنی پارٹی کے ارکان کی طرف سے دائر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جان بوجھ کر کسی نہ کسی وجہ سے اس کیس کو تاخیر کا شکار کیا جس کی وجہ سے یہ کیس طویل عرصے سے التواءمیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہے ہیں اور دوسری طرف وہ حکومت پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ وہ خود کو عدالتوں کے سامنے احتساب کے لئے پیش کرے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی بھی عدالتوں کی حدود کو چیلنج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی ٹرائل کورٹ نہیں ہے لیکن پھر بھی وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئی استثنیٰ لئے بغیر خود کو احتساب کے لئے عدالت کے سامنے پیش کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے سربراہ سے صرف یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ خود کو عدالتوں کے سامنے احتساب کے لئے پیش کریں۔

Leave a Reply