اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کام اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، احتجاج کی سیاست کرنے والے عوام کا وقت اور ملک کا سرمایہ ضائع کر رہے ہیں، دھرنے والے عوام پر احتجاجی سیاست کا بوجھ نہ ڈالیں ،دھرنے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آنے والا احتجاج بھی …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کام اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، احتجاج کی سیاست کرنے والے عوام کا وقت اور ملک کا سرمایہ ضائع کر رہے ہیں، دھرنے والے عوام پر احتجاجی سیاست کا بوجھ نہ ڈالیں ،دھرنے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آنے والا احتجاج بھی ناکام ہو گا۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوبھارہ کہو میں گیس کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کےا۔بھارہ کہو میں گیس کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو گیس کی فراہمی کے سلسلے میں یہ پانچواں افتتاح تھا۔منصوبے کے تحت اسلام آباد کے دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم نے ایک ارب روپے کا پیکج فراہم کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر بچھانے کے کام کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ان علاقوں کے مکینوں کو گیس کنکشن فراہم کر دئیے جائیں گے۔








