حکومت نچلی سطح پر خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے کےلئے پر عزم ہے، اعلیٰ سطح پر معےاری تعلےم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں بےن الاقوامی کانفرنس سے خطاب راولپنڈی ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ حکومت اعلیٰ معےار تعلےم کے فروغ اور ملک کی ترقی …
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں بےن الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
حکومت نچلی سطح پر خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے کےلئے پر عزم ہے، اعلیٰ سطح پر معےاری تعلےم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں بےن الاقوامی کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ حکومت اعلیٰ معےار تعلےم کے فروغ اور ملک کی ترقی کی کےلئے سائنس اور ٹےکنالوجی سے متعلق علم کےلئے نہ صرف نچلی سطح پر خوندگی کی شرح کو بہتر بنانے کےلئے پر عزم ہے بلکہ اعلی سطح پر بھی معےاری تعلےم کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ان خیا لات کا اظہارانہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں سائنس و ٹےکنالوجی کے حوالے سے پہلی بےن الاقوامی کانفرنس( آئی سی ای ٹی ایس ٹی) کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹےکنالوجی اور سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ علم اور نےٹ ورکنگ کی تبادلے اور اشتراک کی ضرورت کے پےشِ نظرفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹےکنالوجی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اس کانفرنس کا انعقادکیاہے جو 9ستمبر تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقرےب کے مہمان ِ خصوصی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ےہ ان کیلئے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی پہلی سائنس اور ٹےکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ بےن الاقوامی کانفرنس کا حصہ ہیں، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی خواتےن کا پہلا ادارہ ہے جو وزیراعظم نواز شرےف نے 1998 مےںتحفے کے طور پر دےا۔








