29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال...

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

افضل خان کی معافی سے ثابت ہوگیا کہ اس وقت بھی جمہوری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی تھی اور آج بھی جمہوریت دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں، حکومت وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق جمہوری سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہے اور رہے گی، وزیراعظم کی قیادت میںترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا، ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ، 2018ءکے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے گی
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 11 جون(اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات میں اشتعال انگیزی کے موجب بڑے الزام کے خالق افضل خان نے معافی مانگ لی ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس وقت بھی جمہوری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی تھی اور آج بھی جمہوریت دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق جمہوری سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہے اور رہے گی۔ ہفتہ کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جو دھاندلی کا واویلا کر رہے تھے افضل خان جو الیکشن کمیشن کے ملازم تھے انہوں نے ایک سازش کے تحت بیان دے کر چیف جسٹس افتخار، جسٹس کیانی، آر اوز اور بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کے حوالہ سے اور بہت سے دیگر معاملات پر الزامات لگائے لیکن انہوں نے عدالت کے روبرو اب معافی مانگ لی ہے اور جب انہوں نے بیان دیا تھا اس وقت بھی ان کے پاس ثبوت نہیں تھے اور نہ اب وہ پیش کر سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8476

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں