اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی خصوصی ہدایت پر نیشنل کونسل آف سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام عوامی آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں ”چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سماجی اثرات“ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار بدھ کو منعقدہوا سیمینار کی صدارت چیئرمین نیشنل کونسل آف سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کی جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک، سیکرٹریٹ، وزارت پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور ریفارمز ڈاکٹر ظاہر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد خالد رحمن مہمانان خصوصی تھے۔ سول سوسائٹی، رضا کار اداروں، طلبائ، کیڈ ڈویژن، حکومت پاکستان کے مختلف اداروں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔