وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی ٹوکیو میںمختلف حکام کے ساتھ گفتگو

115

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئی کامیابیاں رقم کی ہیں، گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ڈالر سے بڑھ کر 23ارب ڈالر ہوگئے ہیں، افراط زر جنوبی ایشیاءمیں کم ترین سطح پر ہے،ٹوکیو میںمختلف حکام کے ساتھ ملاقاتوں اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بجٹ خسارہ کو کم کرتے ہوئے جی ڈی پی کے 4.7 فیصد تک لے جانے میں کامیاب ہوگئی ہے، عالمی معاشی درجہ بندی کے ادارے بشمول مورگن سٹینلے پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دے رہے ہیں، کراچی سٹاک ایکسچینج ایشیاءکی تین بہترین اسٹاک ایکسچینجوں میں شامل ہوگئی ہے۔