وزیر مواصلات مراد سعید سے پی آئی اے کے چیف ایگزیٹو آفیسر کی ملاقات، سوات کے لئے پروازوں کے آپریشن پر تبادلہ خیال

56

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے وزیر مواصلات مراد سعید سے بدھ کو ملاقات کی ۔ ترجمان پی آئی آے عبد اللہ خان کے مطابق ملاقات میں سوات کی پروازوں کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پہلی پرواز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

پی آئی اے 17 سال کے وقفے کے بعد آپریشن کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی سفری سہولیات کی آسانی کیلئے پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ پہلی پرواز پر اعلیٰ حکومتی، سول و عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تمام انتظامات مقامی انتظامیہ مراد سعید کی ذاتی زیر نگرانی ترتیب دے گی۔