اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین کو یہ بات سمجھنی پڑے گی کہ جب عوام ووٹ دیتی ہے تو سیٹ ملتی ہے، جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ سے آپ کی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے اور جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ کی سیاست بھی خطرے میں پڑ جاتی …
وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا بیان
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین کو یہ بات سمجھنی پڑے گی کہ جب عوام ووٹ دیتی ہے تو سیٹ ملتی ہے، جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ سے آپ کی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے اور جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ کی سیاست بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پرچی لہرا کے سیاست میں آنے والے کو عوام اور ان کے مسائل کا کیا علم، رونا ابو کا روتے ہیں اور لاتیں کہیں اور چلاتے ہیں، عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دےدو ابو لے لو۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا جواب بھی دو کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں ؟، تین دہائیوں سے حکومت کرنے کے باوجود تھر میں کیوں ہر سال بھوک اور پیاس سے سینکڑوں بچے فوت ہوتے ہیں، سب سے زیادہ بچے سندھ میں کیوں تعلیم سے محروم ہیں؟ مراد سعید نے کہا کہ سندھ کی ترقی کا پیسہ آپ کے ابو نے جعلی اکاﺅنٹ میں ڈالا، صحیح احتساب ہو تو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں غربت کے خاتمہ کا پروگرام احساس شروع کیا، عمران خان نے ہر پاکستانی کے مفت علاج کیلئے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا، عمران خان سڑکوں پرسونے والوں کو سڑک سے اٹھا کر مہمان خانے لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ابو امریکہ سے این آر او مانگنے جاتے اور جواب میں ڈومور کا مطالبہ لے آتے، عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے آپ کی کرپشن سے ڈوبی ہوئی معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر سنبھالا، وزیراعظم کی کوششوں سے پاکستان کاروبار کے مواقع کی آسانی کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کا سفیر بنے تو 54 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے اوپر بحث ہوئی، آج ان کی وجہ سے کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعظم کا پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے کا خواب پورا ہو گا۔









