وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت قومی اداروں کی پرائیواٹائزیشن کا جائزہ اجلاس

142

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت قومی اداروں کی پرائیواٹائزیشن کا جائزہ اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔نومنتخب چئیرمین نجکاری سلیم احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیر نجکاری اور نومنتخب چئیرمین پرائیویٹائزیشن کو نجکاری پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ‘ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ‘نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی اور جناح کنونشن سنٹر پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور اور پاک ری انشورنس کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نومنتخب چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد کو اداروں کی نجکاری کی مجوزہ ٹائم لائنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔