وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کی زیر صدارت اجلاس

88
APP58-19 ISLAMABAD: February 19 - Federal Minister for Power Division Omer Ayub Khan chairing 122nd Board meeting of Private Power and Infrastructure Board (PPIB) to review the power sector projects and allied matters at Power Division. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا 122 واں اجلاس آج ہوا، جس میں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چھوٹے چھوٹے پن بجلی کے منصوبوں کے لئے ایک یکساں معیار کی منظوری دی جو منصوبے صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرف سے پی پی آئی بی کو مزید کارروائی کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن کو پہلے سے دلچسپی کے خطوط جاری ہو چکے ہیں اور ان کو سہ فریقی لیٹر آف سپورٹ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور یہ 2015ءکی پاور پالیسی کے تحت ہیں۔ بورڈ نے این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے جی کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرے کہ ان سے پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم اور ترسیل کا نظام وضع ہو اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہو۔ بورڈ نے 1124 میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے کے مالیاتی امور مکمل کرنے کےلئے لیٹر آف سپورٹ میں ایک سال توسیع کی منظوری دیتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے تمام معاملات کو فوری حل کرے کیونکہ یہ سی پیک کے تحت سب سے بڑا پن بجلی کا منصوبہ ہے جو نجی شعبے میں تعمیر ہوگا۔ و