وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، مختلف امور کا جائزہ لیاگیا

20

لاہور۔30جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت لاہور کی ساکھ”باغوں کا شہر” برقرار رکھنے کے حوالے سے پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز لاہور میں وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھی شرکت کی،ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،مال روڈ پر تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس کو جدید لائٹنگ کے ذریعے خوبصورت بنایا جائے گا،وزیر اعلی کی ہدایت پر ریونیو بڑھانے کیلئے سمارٹ ایڈورٹائزمنٹ پلان کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے

وزیر ہاوسنگ نے کہا کہ پارکس، گرین بیلٹس ، سڑکوں کی تزئین آرائش کا کام مزید تیز کیا جائے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ لاہور باغوں کا شہر ہے اس کی ساکھ برقرار رکھیں، صوبائی وزیر نے شہر میں لگے بوسیدہ اور غیر محفوظ سائن بورڈز فوری ہٹائے کی بھی ہدایت کی، نوجوانوں کیلئے شہر کے مختلف پارکس میں صحت مندانہ سرگرمیاں متعارف کروانے،ڈسٹ فری سٹریٹیجی اپنا اورزیادہ سے زیادہ درخت لگا نے کی بھی ہدائت کی۔، سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ مال روڈ پر موجود تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس جدید لائٹنگ لائٹنگ کے ذریعے خوبصورت بنا یا جائے گا، انہوں نے ہدائت کی کہ پی ایچ اے لاہور ریسٹورنٹس اور کیفیز کے لیے موزوں سائٹس کو لیز پر دینے کا پلان مرتب کریں

درختوں کی پروننگ کا ایک باقاعدہ کیلنڈر بنایا جائے۔آٹو میٹک مشینری کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ کام میں تیزی آئے،علاوہ ازیں سیکرٹری ہاوسنگ نے کرکٹ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن کورٹس کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں۔اس موقع پروزیر ہاوسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔