وزیر ہاو سنگ پنجاب کی زیر صدارت رواں مالی سال کے محکمانہ امور بارے اہم اجلاس

68

لاہور۔27مئی (اے پی پی):وزیر ہاو سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت رواں مالی سال کے محکمانہ امور بارے اہم اجلاس ہوا ،جس میں سیکرٹری محکمہ اربن ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) اسداللہ خان نے رواں مالی سال کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی واسا ، ڈی جی ایل ڈی اے، سی ای او پنجاب صاف پانی نے رواں مالی سال کی جاری سکیموں بارے آگاہ کیا جبکہ لاہور ،گوجرانوالا، فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جاری سکیموں کی تکمیل بارے بتایا گیا۔

بلال یاسین نے کہا کہ واسا راولپنڈی ، ملتان، گوجرانولہ اور فیصل آباد کے جاری پراجیکٹس کی تکمیل جلد یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کو جولائی تک ہر صورت مکمل کیا جائے، آئندہ مالی سال کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔اجلاس میں ڈی جی پھاٹا ،ایم ڈی واسا لاہور ،ڈی جی صاف پانی اور پی ایچ اے حکام بھی شریک تھے۔