اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزےراعظم کے خصوصی مشےر برائے خا رجہ طارق فاطمی سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شےخ انصر عزےز نے جمعرات کو ملا قا ت کی۔ ملا قات مےں اسلام آباد کے میئر شےخ انصر عزےز نے وزےراعظم کے خصوصی مشےر برائے خارجہ طارق فاطمی کو چےن کے حالیہ دورہ کی تفصےلات سے آگاہ کیا۔ مےئر اسلا م آباد شےخ انصر عزےز …
وزےراعظم کے خصوصی مشےر طارق فاطمی سے میئر اسلام آباد شےخ انصر عزےز کی ملا قا ت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) وزےراعظم کے خصوصی مشےر برائے خا رجہ طارق فاطمی سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شےخ انصر عزےز نے جمعرات کو ملا قا ت کی۔ ملا قات مےں اسلام آباد کے میئر شےخ انصر عزےز نے وزےراعظم کے خصوصی مشےر برائے خارجہ طارق فاطمی کو چےن کے حالیہ دورہ کی تفصےلات سے آگاہ کیا۔ مےئر اسلا م آباد شےخ انصر عزےز نے مشےر خارجہ کو بتاےا کہ چےن کے شہر ماکو مےں ہونے والی دوسری میئر کانفرنس مےں 12 شہروں کے مےئروں نے شرکت کی اور چےنی حکومت کی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی مےٹرو پولےٹن کارپورےشن اسلام آباد نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد چےنی حکومت کے ون بےلٹ ون روڈ میں مختلف شہروں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ اس سلسلہ میںشرکت کرنے والے شہروں کے مابین تجارت کے تبادلے، معاشی ترقی اور سیاحت کے فروغ کےلئے مشترکہ اقدامات کی اٹھانے کےلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔








