وزیراعلیٰ پنجاب سے یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی اموراوکیلوہنری اوریم کی ملاقات یوگنڈا کو زراعت ‘ تعلیم اور اربن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں ،شہباز شریف مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ جس ”پنجاب سپیڈ“ کے بارے میں سنا تھا اس کا مشاہدہ بھی کر لیا ہے،وزیر مملکت یوگنڈا لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یوگنڈا …
وزیراعلیٰ پنجاب سے یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی اموراوکیلوہنری اوریم کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب سے یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی اموراوکیلوہنری اوریم کی ملاقات
یوگنڈا کو زراعت ‘ تعلیم اور اربن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں ،شہباز شریف
مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ جس ”پنجاب سپیڈ“ کے بارے میں سنا تھا اس کا مشاہدہ بھی کر لیا ہے،وزیر مملکت یوگنڈا
لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی اموراوکیلوہنری اوریم نے ملاقات کی-یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی امور نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے پر وزیر اعلی شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی امور نے اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افریقہ میں ریلوے کے شعبے میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی حکام نے بھی آپ کا نام لیکر ”پنجاب سپیڈ “کا ذکر کیااورچینی کمپنیوں کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف رفتار ، معیار اور شفافیت کا دوسرا نام ہیں- یہ چینی کمپنیاں افریقہ کے ملکوں یوگنڈا اور کینیا میںریلوے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں –








