- Advertisement -
لاہور۔24مارچ (اے پی پی):بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہوگی ۔ترجمان متروک وقف املاک بورڈ کے ترجمان کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہوگی ۔
ترجمان کے مطابق سکھ مذہب کے 326ویں تقریبات کے سلسلے میں خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی پاکستان میں تقریبات کے لیے سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔یاتری 16 اپریل کو کرتار پور اور 18اپریل لاہور کا دورہ کریں گے ۔مرکزی تقریب گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں14 اپریل کو منعقد ہوگی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575879
- Advertisement -