لاہور۔13اپریل (اے پی پی):متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام وساکھی میلہ کی تقریبات جاری ، بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا ، یاتری سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب سے فاروق آباد پہنچ گئے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب آج گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی ۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر و پردھان پاکستان سکھ گورو دواروہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑا کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا، بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور سکھ یاتریوں کی بڑی تعد اد تقریب میں شرکت کرے گی۔ پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے مہمان نوازی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔
بھارت سے آئے شرومنی گورو دورار ہ پر بندھک کمیٹی کے لیڈر رویندر سنگھ سرنا نے دور ہ پاکستان کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے رہائش ،میڈیکل اور بہترین سفری مہیا کرنے پر ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ جتھہ کے ہمراہ بھارت سے آئے گرمیت سنگھ نے کہا کہ انتظامیہ نے گورودوارہ صاحبان میں یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کو رنگ برنگی خوبصورت روشنیوںسے سجایا گیا تھا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورودوارہ کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق سکھ یاتری 15 اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے ننکانہ آنے والا گروپ گردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہوگا جبکہ دوسرا گروپ گردوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال روانہ ہوگا جہاں ایک روز قیام کے بعد 17 اپریل کو سکھ یاتریوں کے دونوں گروپ گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581422