35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوسطی افریقی ملک چاڈ میں سیلاب سے 22 افرادہلاک،لاکھوں افراد متاثر

وسطی افریقی ملک چاڈ میں سیلاب سے 22 افرادہلاک،لاکھوں افراد متاثر

- Advertisement -

اینجامینا۔27اگست (اے پی پی):وسطی افریقی ملک چاڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3لاکھ40ہزار سے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے چاڈ میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور 3لاکھ40ہزار سے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے چیف ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ ملک کے 23صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مکانوں، عمارتوں،زرعی زمینوں، املاک اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملیریا اور ہیضے کی وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر خوراک، صحت عامہ، پناہ گاہیں اور دیگر ضروری سامان سمیت زندگی بچانے والی امداد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دارالحکومت اینجامینا اور ملک کے مشرقی متاثرہ علاقوں میں تقریباً 30ہزار شہریوں کو امداد پہنچایا گیا ہے اورمزید شہریوں تک پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی چاڈ میں مقیم اہلکارامدادی شراکت داروں سے مالی تعاون کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں