وسطی امریکی ممالک میں سمندری طوفان سے 22 افراد ہلاک ، لاکھوں بے گھر

176

واشنگٹن۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وسطی امریکی ممالککوسٹا ریکا، ہنڈوراس اور نکاراگوا میں سمندری طوفان نیٹ (nate) کے زیر اثر موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے متعدد اہم شاہراہیں اور پل پانی میں بہہ گئے، طوفاں اور مختلف حادثات کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہو گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کوسٹا ریکا میں طوفان کے باعث 8، نکاراگوا میں 11 اور ہنڈوراس میں 3 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کوسٹاریکا میں طوفان کے بعد 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔