وسطی ایشائی ممالک میں 16پاکستانی قید ہیں، وزرات خارجہ

60

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وسطی ایشائی ممالک میں 16پاکستانی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ تین مقدمات میں سفارت خانوں نے وکلاء کی خدمات حاصل کرلی ہیں، مشن قیدیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور قانون کے مطابق قیدیوں کی مدد کی جارہی ہے۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق کرغزستانکی مختلف جیلوں میں 9 پاکستانی اور قزاخستان کی جیل میں ایک پاکستانی قید ہے۔اسی طرح تاجکستان کی جیلوں میں 2 پاکستانی اور آذربائیجان کی مختلف جیلوں میں 4 پاکستانیقید ہیں۔وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق ان ممالک میں پاکستانی مشن سارے قیدیوں کے ساتھ رابطے میںہیں، اور ان کو قانون کے مطابق مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وسطی ایشائی ممالک میں قید پاکستانی جن الزامات میں پکڑے گئے ان میں جعلی سفری دستاویزات اور دیگر جرائم شامل ہیں۔