وسطی ایشیائی ریاستوں کے سفراء کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ، ہمیشرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

115

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، قازقستان کے سفیر یرژان کستافین، ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف اور جمہوریہ کرغزستان کے سفیر آواز بیک اتاخانوف نے پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر کے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان سفیروں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔ غیر ملکی سفیر وں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سفراء نے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔سفراء کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سپیکر قومی اسمبلی اور انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سپیکر قومی اسمبلی اور کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔