19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںوسط فروری سے لیکر وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت...

وسط فروری سے لیکر وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے ، محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔10فروری (اے پی پی):کاشتکاروں کواگلے ہفتے تلسی کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ وسط فروری سے لیکر وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم کاشت اپریل کے آخر تک بھی مکمل کی جا سکتی ہے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ تلسی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے جو ایک انتہائی کثیر الفوائد ادویاتی پودا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تلسی کے تازہ پتے چمکدار سبز رنگ کے تقریباً ڈیڑھ انچ لمبے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ تلسی کئی قسم کے بخاروں، نزلہ،ذکام، کھانسی اور سانس کی بیماریوں کا شافی علا ج ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تلسی کی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں اور شرح بیج 3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔ انہوں نے جامن کے کاشتکاروں اور باغبانوں کوبھی ہدایت کی کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی گلی سڑی کھاد 20سے 30کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں کو 50 سے55 کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پاؤ یوریا، ایک پاؤ ڈی اے پی، آدھا کلوگرام ایس او پی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3پاؤ یوریا 3 پاؤ ڈی اے پی اور 3 پاؤ ایس او پی فی پودا ہوتی ہےاوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے 7سے10دن کے وقفہ سے پانی دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پھل کی بڑھوتری کے ایام میں جامن کے پودے کو ضرور آبپاشی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت، رہنمائی کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں