ریاض۔25اگست (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن سے غداری، دہشت گردی اور ملک و معاشرے کے امن و امان کے لیے خطرہ بننے پر مقامی شہری کو موت کی سزا دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہری ظافر بن محمد الشہری کاوطن سے غداری ، ملک میں دہشت گردی اور ملک و معاشرے میں تخریب کاری کا ارتکاب کرنے کا مرتکب پایاگیا ۔
مذکورہ شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر عائد تمام الزامات کے ثبوت اور شواہد پیش کئے گئے۔
عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے پر اس کا سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا، بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دیدی تاہم گزشتہ روز شزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔