عارف والا ۔24 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل نے کہا کہ وطن عزیز میں تمام اقلیتی برادری کوحقوق میسر ہیں، کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں گرجاگھروں اورانکی بستیوں میں بھی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی عارفوالا کے ہال میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مسیحی برادری میں راشن اور گفٹ بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے ہیڈاقبال گڑودیگر بھی موجودتھے۔\378