وطن عزیز کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر وزارت خارجہ کا ملک کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین

74
وطن عزیز کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر وزارت خارجہ کا ملک کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزارت خارجہ کے افسران نیپاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر وطن عزیز کو شاندار موسیقی کا خراج تحسین پیش کیا ۔ افسران نے کلیم عثمانی کے لکھے ہوئے اور مہدی حسن کے گائے ہوئے مشہور ملی نغمہ ”یہ وطن تمہارا ہے ”کو دوبارہ ریکارڈ کیا۔

اس مشہور ملی نغمے کا انتخاب اس کے طاقتور پیغام کے لیے کیا گیا تھا جو تمام پاکستانیوں کو اس وطن کے اثاثے کی حفاظت کی یاد دلاتا ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے آبا اجداد کی جدوجہد آزادی کی بدولت معرض وجود میں آیا اور اس میں شہدا کا خون بھی شامل ہے ۔

اس میں پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے کہ وہ اپنی شناخت کی قدر کریں اور یاد رکھیں کہ یہ ان کی محنت اور عزم اس ملک کو آگے لے جائے گا۔ اس گیت کی روح کے مطابق جس میں لوگوں کو اس موقع پر اٹھنے اور اپنے وطن کے محافظ کے طور پر اپنے فرض کو پہچاننے کی دعوت دی گئی ہے۔ب

یان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران پاکستان کے دفاع کی پہلی لائن کے طور پر اپنے فرائض جانفشانی سے انجام دیتے ہیں۔یہ ملی نغمہ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور معروف گلوکار و موسیقار اویس نیازی کے تعاون سے ریکارڈ اور فلمایا گیا۔