وطن عزیز کی خودمختاری اوروقارپرکوئی آنچ نہیںآنے دیںگے،اسدقیصر

119
APP81-30 TARBELA: March 30 - A group photo of special children (who won gold & silver medals in international competition) with Speaker National Assembly Asad Qaiser on the eve of Annual Day Function Mashal Institute of Special Education in Sobra City Colony. APP

پشاور۔30مارچ (اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ ملک کومختلف قسم کے چیلنجزکاسامناہے تاہم وطن عزیز کی خودمختاری اوروقارپرکوئی آنچ نہیںآنے دیںگے،ہمیںایک ذمہ دارشہری کے ناطے پاکستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبوداورخوشحالی کے راستے کاتعین کرناہے،وطن عزیزکی تعمیروترقی میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے، اکانومی کے حوالے سے اچھی خبریںمل رہی ہیں،نئے پاکستان کاسورج طلوع ہونے کوہے،اندھیروںکاخاتمہ ہونیوالاہے، ہم آزادخارجہ پالیسی کے خواہاںہیں،آزادخارجہ پالیسی چاہتے ہیںاوردنیاکیساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں۔یواے ای،ترکی،ایران، سعودیہ عرب اوراب یورپ کیساتھ تعلقات کے ایک نئے سلسلے کاآغازہونیوالاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مشال انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، سوبرا سٹی کالونی کی سالانہ تقریب کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی نورین ابراہیم اورسابق ممبرواپڈا سردارطارق نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی ذلہ قیصرنے اعلیٰ اعزات جیتنے والے خصوصی بچوںکوتمغے پہنائے اورانہیںمبارکبادپیش کی۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے صوبائی حکومت کی تعاون سے ٹوپی یاملحقہ علاقوںمیںخصوصی بچوںکیلئے بہترین عمارت تعمیرکرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی بچے اپنے والدین کیلئے کسی تحفے سے کم نہیںہمیںان بچوںپرفخرہے۔انہوںنے مشال انسٹیٹیوٹ آف سپیشل چلڈرن کی 12اعلیٰ اعزازات جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مشال انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ان خصوصی بچوںکواس قابل بنایاکہ وطن عزیزکانام روشن کرسکے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ 17ایسے مقامات کاتعین کیاگیاہے جن پرغریب ،نادار،یتیم اورمستحق لوگوںکیلئے پاکستان ماڈل ویلجزقائم کریںگے جہاںپرانہیںہرسہولت مہیاہوگی،پسماندہ برادری کیلئے وہ تمام سہولیات مہیاکریںگے جوکسی شہری کوشہرمیں حاصل ہوںگی۔انہوںنے کہاکہ ان نظراندازبرادرکے بچوںکوصحت اورزیورتعلیم سے آراستہ ہونے کیلئے موجودہ وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔اسدقیصرنے کہاکہ ماضی کے حکومتوںنے کاشتکاروںکاہمیشہ استحصال کیاہے مگراب ایسانہیںہونے دیںگے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروںکی ریلیف کیلئے 362ارب روپے مختص کریںگے۔انہوںنے کہاکہ ذراعت کے شعبہ سے وابستہ کسانوںکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرانے کیلئے میں نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو انکی حقیقی بنیادوںپرمسائل دورکریگی۔بعدازاسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے شاہ منصورکے مقام پر6کروڑروپے کی لاگت سے6کلومیٹرجنگی ڈیرروڈکابھی افتتاح کیا۔