وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پولیس اورودیگرسیکورٹی فورسز کے شہداکاخون رائیگاں نہیں جائے گا،آئی جی پی بلوچستان

88
وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پولیس اورودیگرسیکورٹی فورسز کے شہداکاخون رائیگاں نہیں جائے گا،آئی جی پی بلوچستان

کوئٹہ۔23مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان محسن حسن بٹ نے یوم پاکستان پر بلوچستان پولیس کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پولیس اورودیگرسکیورٹی فورسز کے شہداکاخون رائیگاں نہیں جائے گا،

جہد مسلسل ،پختہ عزم و ہمت سے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے مملکت خداد اد پاکستان کوخوشحال اورترقیافتہ ملک بناکر کردم لیں گے۔ ا نہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ 23 مارچ کی مناسبت سے تجدید عہد وفاکرتے ہوئے قراراداد پاکستان کے اغراض ومقاصد کی تکمیل اورقائداعظم ودیگرقومی رہنماؤں کے خواب کوعملی جامعہ پہنانے کیلئے ہمیں ایک متحد قو م ہونے کاعملی مظاہر ہ کرناہوگااوردنیا کودکھانا ہوگاکہ ہم وہی قوم ہیں جس نے اپنی جانوں کانذارانہ دے کر پاکستان کے قیام کے خواب کوپوراکرتے ہوئے اپنے قائد کی رہنمائی میں دو قومی نظریے کو سچ کر دکھایا ۔

انہوں نے کہاکہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں مملکت خداداد پاکستان کوترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں انفرادی واجتماعی طوپرڈاکٹر علامہ محمد اقبال کاشاہین بننا ہوگااورہم سب کواسی عزم وہمت، حوصلے وجذبے سے کام کرنا ہوگا جیسے قراراداد پاکستان کوپیش کرنے اوراس کی منظوری کے بعد ہم سب ایک نئے عزم وحوصلے اورولولے کے ساتھ ایک روشن صبح کی جانب گامزن ہوئے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس اپنے افسران اوراہلکاروں کی قربانیوں کے باوجود امن کیلئے پرعزم ہے اورقومی فرائض کی انجام دہی وتکمیل کیلئے جونواں کے جذبہ خدمت و شہادت میں کوئی لرزش نہیں ہے، بلوچستان پولیس اپنے مورال کی بلندی کے ساتھ وطن عزیز کی سلامتی وامن کیلئے پوری تندہی سے فرائض کی بجاآوری میں مصروف عمل ہے ۔